Tuesday, July 14, 2020

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی عالمی دہشتگرد احسان اللہ احسان کی طرف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی آمیز ٹویٹ کی مذمت

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے عالمی دہشتگرد احسان اللہ احسان کی طرف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی آمیز ٹویٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم سوال کر رہی ہے کہ کس کے ایجنڈا کے تحت عالمی دہشتگرد کو رہا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ احسان اللہ احسان کے فرار ہونے میں وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔
 ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ احسان اللہ احسان کی دھمکی سے نہیں ڈرتے۔ پاکستان کی عوام کی دعائیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں اور عوام ہی بلاول بھٹو زرداری کے محافظ ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ قوم کو معلوم ہے کہ عمران خان اور دہشتگرد آپس میں بھائی ہیں۔

No comments:

Post a Comment