Friday, June 26, 2020

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت اور غریب دشمنی ہے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
میں اضافے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جب عوام کو مزید ریلیف کی ضرورت تھی، پیٹرول مہنگا کرناغریب دشمنی ہے۔  پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے ماضی میں معمولی اضافوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال کر عمران خان اپنی نااہلی کی وجہ سےڈوبتی معیشت کو سہارانہیں دے سکتے۔ پیٹرول سستا کروا کر ذخیرہ کروایا اور پھر مہنگا کر کے عمران خان نے مافیا کو فائدہ پہنچایا۔
 انکا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں۔ جب پیٹرول سستا کیا تو قلت پیدا کی گئی اور کم قیمت کے ثمرات عوام تک نہ پہنچ سکے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیٹرول سستا ہونے سے کچھ سستا نہیں ہوا تھا مگر مہنگا ہونے سے مزید مہنگائی ضرور ہوگی، یہی نیا پاکستان ہے۔

No comments:

Post a Comment