Sunday, May 24, 2020

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سادگی کے ساتھ نوڈیرو ہاؤس، لاڑکانہ میں عید، شہدائے جمہوریت کے مزارات پر بھی حاضری

: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر قوم کے لئے قربانی دینے والوں کی جدوجہد کو ضرور یاد رکھیں، آج ہم طیارہ حادثے کے المناک واقعے کی یادوں کے ساتھ عید منارہے ہیں، اس عید کو اپنے شہداء کے نام کریں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اس عید کو ان ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے نام کرنا چاہئیے جو کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں، اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ زندگی سے بڑھ کر کوئی قیمتی اثاثہ نہیں، سماجی فاصلہ رکھ کر زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا نوڈیرو ہاؤس میں سادگی کے ساتھ عید مناتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی فاصلے کے اصول و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری دی،
 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید کے موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو، مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو، شہید میر شاہنواز بھٹو اور شہید میر مرتضی بھٹو کے مزارات پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہدائے جمہوریت کے درجات کی بلندی کے ئے 
فاتحہ خوانی بھی کی۔

No comments:

Post a Comment