Saturday, May 23, 2020

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا عید الفطر کے حوالے سے پیغام #عيد_الفطر_المبارك -

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید کے حوالے سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان ایک ایسے وقت میں عید منارہے ہیں جب کرونا کی خطرناک وباء پھیلی ہوئی ہے جبکہ پاکستان کے مسلمان کرونا کی وباء کا سامنا کرنے کے ساتھ طیارہ حادثے کا دکھ بھی سہہ رہے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس صورت حال میں سادگی سے عید منائیں، انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپیل کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عوام اس عید کو اپنے شہداء کے نام کریں اور اس عید کو اس طبی عملے کے نام کیا جائے جو عام لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے اپنی اور اپنے خاندان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جتنا ممکن ہوسکے، عید اپنے گھر پر منائی جائے، انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے نمازِ عید کی ادائیگی کرنا ہے تو حکومتی ایس او پیز کے مطابق نماز ادا کی جائے،
 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات اور ترکی نے اپنے شہریوں کو عید کا دن اپنے گھروں پر منانے کا پابند کیا ہے، ان ممالک نے اپنے شہریوں کو نمازِ عید کی بھی گھروں پر ادائیگی کا پابند کیا ہے، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر آپ اپنا تحفظ چاہتے ہیں تو وہ اپیل کرتے ہیں کہ نماز عید بھی گھر پر ادا کریں، انہوں نے کہا کہ وہ یہ بھی اپیل کرتے ہیں کہ عید ملن کا اہتمام بھی فون، واٹس ایپ اور فیس ٹائم کے ذریعے کیا جائے، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطابق اپنا تحفظ کرکے نہ صرف عوام خود کی جان بچاسکتے ہیں بلکہ ایسا کرنے سے ملک کے نظامِ صحت پر اتنا ہی بوجھ آئے گا کہ جتنا وہ اٹھاسکے جبکہ احتیاط کرکے ہر انسان دوسروں کی زندگیوں کا بھی تحفظ کرسکتا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس اپیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ عید ڈاکٹروں، نرسوں، ہیروز ور 
اپنے شہداء کے نام کی جائے۔



No comments:

Post a Comment