Thursday, May 14, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کا آٹا چینی بحران کی رپورٹ منظرعام پر لانے کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے آٹا چینی بحران کی رپورٹ منظرعام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کمیشن پر اثر انداز ہونے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کردیا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار سمیت تمام قریبی لوگوں کو بچانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ نفیسہ شاہ کا اپنے جاری ایک بیان میں کہنا تھا کہ کمیشن پر اثرانداز ہونے کی خبروں سے اپوزیشن کے خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا شروع سے موقف رہا ہے کہ آٹا چینی رپورٹ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا بلکہ اپنے لوگوں کو بچانے کا لئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔ کمیشن پر اثرانداز ہونے کی خبریں ہمارے خدشات کو درست ثابت کرتی ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماوں کو بنا ثبوتوں کے جیلوں میں ڈالا دیا جاتا ہے جبکہ حکومتی ارکان کے نام اسکینڈل میں آنے سے فرانزک ٹیسٹ کا بہانا بناکر رعایت دینے کے راستے تلاش کئے جاتے ہیں۔ معاملے میں تاخیر جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو بچانے کا بہانہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی معاملے کو دبنے نہیں دے گی، آٹا چینی بحران کی رپورٹ جلد منظرعام پر لاکر ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
https://www.ppp.org.pk/2020/05/14/ppp-ka-atta-cheene-burhan-ki-report-manzar-e-aam-par-lany-ka-mutalba/

No comments:

Post a Comment