Sunday, April 5, 2020

چینی بحران رپورٹ، ملوث عناصر پر جیونیوز پہلے ہی پردہ اٹھا چکا ہے - #چینی_آٹا_ووٹ_چور


فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اپنی رپورٹ میں ملک میں چینی بحران کے دوران سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے جن عناصر کی نشاندہی کی ہے، ان سے متعلق جیو نیوز اپنے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں پہلے ہی پردہ اٹھایا جاچکا ہے۔
اس موقع پر جہانگیر ترین کی جانب سے نہ صرف تردید کی جاتی رہی بلکہ پروگرام کے خلاف قانونی نوٹس بھی بھیجا گیا اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔
ملک میں چینی بحران کے دوران آج شاہ زیب خانزدہ کے ساتھ کے 21 جنوری کے پروگرام میں جب شوگر مافیا کی لوٹ مار کا تذکرہ کیا گیا تو جہانگیر ترین نے پروگرام میں شرکت کے بجائے نہ صرف پروگرام کے خلاف قانونی نوٹس بھیج دیا بلکہ معافی مانگنےکا مطالبہ بھی کیا۔
اس موقع پر جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ کےمیزبان نہ صرف اپنے پروگرام میں پیش کئے گئے حقائق پر ڈٹے رہے بلکہ ماضی میں چینی کی قیمت میں اضافے پر جہانگیر ترین اور وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کی تضاد بیانی بھی سامنے لائے۔
یہی نہیں ایک موقع پر پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ کے میزبان نے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر سے بھی عوام کو لوٹنے والی شوگر مافیا کو بےنقاب کرنے میں تاخیر پر سوال اٹھائے تھے۔

No comments:

Post a Comment