Wednesday, April 8, 2020

آٹا چینی بحران پر وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ جائز ہے، بلاول - #BilawalBhuttoLeadsNation

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آٹا چینی بحران پر وزراء کے قلمدان تبدیل کرنا کافی نہیں، پہلے بھی تحریک انصاف کے وزراء پر الزامات لگے لیکن صرف عہدے بدلے گئے احتساب نہیں ہوا۔
جیو نیوز کے پروگرام "آپس کی بات" میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ موجودہ بحران پر وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ اس لیے جائز ہے کیوں کہ خود عمران خان بھی ماضی میں صرف الزامات لگنے پر استعفے کے مطالبے کرتے رہے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے بارے میں سوال پر بلاول نے کہا کہ لاک ڈاؤن بڑھانا ہے یا ختم کرنا ہے، یہ عمران خان یا مراد علی شاہ نہیں کورونا وائرس ہی بتائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے قومی احتساب بیورو (نیب) اور ماضی کے احتساب کمیشن کو ہمیشہ سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا گیا، نیب نے میڈیا پر ہاتھ ڈال کر لائن کراس کی ہے۔ بلاول نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کو فوری رہا کیا جانا چاہیے۔
https://urdu.geo.tv/latest/218185-

No comments:

Post a Comment