Sunday, March 22, 2020

وزیراعلیٰ سندھ کا لاک ڈاؤن کا اعلان - #LockDownPakisan #TogetherWeCan #CoronaVirusPakistan#

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج رات 12 بجے سے سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ بھر میں لاک ڈاؤن 15 دن کےلیے لگایا جارہا ہے ۔
ان کا کہنا تھاکہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو بلاضرورت گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
مراد علی شاہ نے مزید کہاکہ یہ کرفیو نہیں ’کیئر فار یو‘ہے،اگر کوئی شخص کسی کام سے باہر نکلے تو شناختی کارڈ ساتھ رکھے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ایک گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ صرف ایک شخص سفر کرسکے گا،اسپتال جانا ہوتو گاڑی میں صرف3 لوگوں کوجانے کی اجازت ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہاکہ ضرورت کے لیے گھر سے نکلنے کی اجازت ہے ،ساتھ ہی وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بتائے گا کہ وہ کیوں باہر آیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ لاک ڈاؤن کے فیصلے سے متعلق ضروری گائیڈ لائنز سندھ حکومت کے فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی جائیں گی ۔
مراد علی شاہ نے تمام سیاسی جماعتوں ،سماجی و مذہبی قیادت ،پاک فوج اور اس کی میڈیکل ٹیموں ،پولیس اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ،جنہوں نےاس حوالے سے بھرپور تعاون کا عزم ظاہر کیا ۔

No comments:

Post a Comment