Saturday, March 21, 2020

پیپلز پارٹی کا ویڈیو لنک کے ذریعے مجلس عاملہ کا اجلاس بلانے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پہلا مجلس عاملہ (سی ای سی) اجلاس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔ 
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا پہلی مرتبہ ویڈیو لنک کے ذریعے سی ای سی بلایا جائے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس کل دوپہر ڈھائی بجے کورونا وائرس کے معاملے پر ہوگا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے معاملے پر آل پارٹیز ویڈیو لنک کانفرنس کی تجویز دی جائے گی۔
 چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا پر قومی بیانیے کے لیے  تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لایا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment