Sunday, January 26, 2020

بلاول کا سینٹرل پنجاب میں سرگرمیاں شروع کرنیکا فیصلہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی ) بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل پنجاب میں
سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پی پی پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو فروری کے آخری ہفتے سے ساہیوال ڈویژن سے اپنے دورے کا آغاز کریں گے، وہ ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو اوکاڑہ میں کسان کنونشن سے بھی خطاب کریں گے جبکہ لاہور میں ویمن کنونشن، یوتھ کنونشن اور طلبہ کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری اوکاڑہ، پاکپتن اور ساہیوال کی ڈسٹرکٹ بارز سے بھی خطاب کریں گے، اس کے علاوہ وہ گوجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاؤ الدین کے اضلاع میں ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔

اعلامیے میں جاری شیڈول کے مطابق پی پی چیئرمین جہلم میں بھی کسان کنونشن سے خطاب کریں گے اور گوجر خان میں وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔

No comments:

Post a Comment