Sunday, December 22, 2019

جنید حفیظ کون ہیں؟

پنجاب کے پسماندہ سمجھے جانے والے ضلع راجن کے رہائشی جنید حفیظ نے میٹرک میں ٹاپ کرنے کے بعد ایف ایس سی پری میڈیکل میں ڈیرہ غازی خان بورڈ میں پہلی پوزیشن لے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
انہوں نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی، یہی وجہ تھی کہ انہیں صوبے کے سب سے بڑے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہورمیں رول نمبر ون دیا گیا۔
دو سال میڈیکل میں ٹاپ کرتے رہے۔ اس کے بعد انھوں نے میڈیکل کا شعبہ چھوڑ کر والدین کی اجازت سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں شعبہ انگریزی سے ایم اے انگلش کرنے کے لیے داخلہ لے لیا اور ایم اے انگلش لٹریچر میں بھی ٹاپر رہے۔ اسی لیے انہیں شعبے میں وزٹنگ لیکچرار مقررکر دیا گیا تھا۔
جلد ہی قابلیت کی بنیاد پروہ لیکچرار بن گئے۔ انہیں امریکہ نے مقابلہ کا امتحان پہلی پوزیشن سے پاس کرنے پر فلم میکنگ کی تربیت کی ایک سالہ سکالر شپ بھی دی۔ 
جنید کے دوستوں کا دعویٰ ہے کہ اس دوران ان کا ایک مذہبی و سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز اور ایک طلبہ گروپ سے جھگڑا ہو گیا، جس کے بعد ان پر الزام لگا کہ وہ توہین مذہب پر مبنی ایک خفیہ فیس بک پیج چلاتے ہیں۔
جب ان کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے اور ان کو جان سے مارنے کی دھکیاں ملنے لگیں تو پولیس نے انہیں لاہور سے 13مارچ، 2013 کو
گرفتار کرلیا۔
https://www.independenturdu.com/

No comments:

Post a Comment