Monday, December 16, 2019

سلیکٹر قبول نہ امپائر کی انگلی، سلیکٹڈ کو بٹھاکر اٹھارہویں ترمیم پر حملے کئے جارہے ہیں، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک میں حکمرانی عوام نہیں سلیکٹڈ اور سلیکٹر کررہے ہیں، سلیکٹڈ کو بٹھا کر 18ویں ترمیم پرحملے کئے جا رہے ہیں، حکومت نہیں چاہتی کہ سی پیک سے بلوچستان کے عوام کو ترقی کے مواقع ملیں، ہمیں نہ تو کوئی سلیکٹر قبول ہے اور نا ہی امپائر کی انگلی، آپ کو مانا پڑیگا طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، عوام کے مسائل صرف عوامی حکومت ہی حل کرسکتی ہے۔
افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم پراسکی روح کے مطابق عمل نہیں ہوا، وفاق اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے، نوکریوں کا وعدہ کرکے نوجوانوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے، جوظلم اس ملک کے عوام کے ساتھ ہورہاہے وہ ہم برداشت نہیں کرسکتے، حکمران سمجھتے ہیں ظلم کرکے زبان بندی کی جاسکتی ہے، عوامی حکومت عوامی مسائل حل کرسکتی ہے، ہم نے عوامی راج قائم کرناہے، ہمیں کوئی سلیکٹڈ قبول نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اگر حکومت کی تووہ عوام کی مرضی سے عوام کی طاقت سے کی، محترمہ کو لیاقت باغ میں شہید کیا گیا، انہیں غیرجمہوری سوچ قبول نہیں تھی، قائد عوام اپنے اصولوں، نظریہ اورسیاسی سوچ سے پیچھے نہیں ہٹے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہوا۔

No comments:

Post a Comment