Friday, August 2, 2019

سینیٹ میں ناکامی، بلاول نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے 6 اگست کو اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا ہے۔ کمیٹی سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔
کمیٹی کے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی اور فرحت اللہ بابر شریک ہوں گے، اجلاس میں کمیٹی کے ممبران سعید غنی، صابر بلوچ اور نیر بخاری بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیش کرے گی۔
دوسری جانب ن لیگ نے بھی پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والوں کے تعین کے لئے رانا مقبول کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
مسلم ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہاز شریف نے کہا ہے ضمیر فروشی کرنے والے ارکان کو تلاش کریں گے اور ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

No comments:

Post a Comment