Friday, May 17, 2019

قمرالزمان کائرہ کا جواں سال بیٹا ٹریفک حادثے میں ہلاک #QamarZamanKaira - #PPP

پیپلز پارٹی پنجاب وسطی کے صدر قمر الزمان کو اپنے جواں سال بیٹے کی ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے کی خبر اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ملی۔ قمر الزمان پریس کانفرنس ختم کر کے فوراً لالہ موسی روانہ ہو گئے۔
قمر الزمان کا بیٹا اسامہ قمر گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھا اور ان کا انتقال لالہ موسیٰ میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ہوا۔
وزیراعظم عمران خان نے قمر الزمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور غمزدہ والدین اور خاندان کے صبر کی دعا کی۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی پی پی رہنما کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں کائرہ فیملی کے ساتھ ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جواں سال بیٹے کے انتقال کی اندوہناک خبر سن کر شدید صدمہ ہوا، خدا سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہوں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جواں سال اسامہ قمر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے سوگوار والدین کے لیے ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔

No comments:

Post a Comment