Thursday, May 9, 2019

سلیکٹڈ وزیراعظم اسمبلی سے بھاگ گئے، ہم سوالات کرنا چاہتے تھے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی سے بھاگ گئے، ہم ان سے عوامی معاملات پر اہم سوالات کرنا چاہتے تھے، آئی ایم ایف سے معاہدہ پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے، ورنہ تسلیم نہیں کرینگے اور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کرینگے، جہانگیر ترین کو ڈپٹی وزیراعظم کے طورپر کام کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت میں بلاول بھٹو نے کہاکہ عمران خان قومی اسمبلی سے اجلاس ادھورا چھوڑ کر بھاگ گئے، خان نے کوئی بیان اسمبلی میں نہیں دیا کوئی بات نہیں کی خاموشی سے کیوں ایوان میں بیٹھے رہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ٹیکس وصولی سب سے زیادہ ہے، حکومت کو اس سے سیکھنا چاہیے، صوبے وفاق کی ناکامی کی وجہ سے دیوالیہ ہو رہے ہیں۔بلاول نے کہاکہ حکومت اور
ادارے بے نامی اکائونٹس پر دوغلی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ سندھ میں ملز کے مالک کو اندر کردیا جاتا ہے ۔ باپ دادا کے نام مقدمات میں درج کردئیے جاتے ہیں ، جے آئی ٹی بھی بن جاتی ہے ،حساس ادارے کیا تحقیقات کرتے ہیں۔ کسی اور صوبے میں امیر ترین ملز مالک کا بے نامی اکائونٹس مل جائے تو کوئی گرفتار نہیں ہوتا۔

No comments:

Post a Comment