Thursday, April 25, 2019

پرائم منسٹر سلیکٹ بڑے عہدے پر چھوٹا آدمی، بلاول بھٹو

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ’صاحبہ‘ کہنے پر اپوزیشن رہنماؤں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پرائم منسٹر سلیکٹ بڑے عہدے پر چھوٹا آدمی ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ عمران کے الفاظ شرمناک اور قابل مذمت ہیں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران جیسا چھوٹے ذہن کا سیاسی مخالف نہیں دیکھا جبکہ مریم نواز نے بھی اظہار ناپسندیدگی کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ، وزیراعظم کو ان کی زبان میں غیر مہذب جواب نہیں دیں گے۔ایک دوسرے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ دورہ ایران میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جاری رکھنے کا اعلان نہیں کیاگیا ، حکومت ضرورتوں کی بجائے عالمی طاقتوں کے سامنے جھک گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ’صاحبہ‘ کہنے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنا ردعمل جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ایم سلیکٹ
ایک بڑے آفس میں چھوٹے آدمی ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو کو صاحبہ کہنے کو افسوسناک قرار دیا ہے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے ایک اور افسوسناک دن ہے،مذمت کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ بہت ہی زیادہ شرم کی بات ہے، سلیکٹڈ وزیرا عظم اس منصب کیلئے مکمل ان فٹ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان و سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اپنا قد بڑھانے کیلئے نواز شریف کا نام بار بار کیوں لیتے ہیں ؟وانا میں جلسہ عام میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب نواز شریف کو کچھ دینا آپ کی اوقات سے بڑی بات ہے، نواز شریف نے جب بھی کچھ مانگا اپنے اللہ سے مانگا ،آپ کا لہجہ بتا رہا ہے کہ آپ اپنی نالائقی اور نا اہلی کے آگے بے بس ہو چکے ہیں، 16؍ ارب یومیہ قرضہ ، مہنگائی 10؍ فیصد، ترقی کی شرح 2.5؍ فیصد، پیڑول ، بجلی اور گیس مہنگی کرکے عوام پر اور کتنا ظلم کریں گے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران صاحب اپنی فکر کریں آج کل تو آپ کی عوامی این آر او کی مدت شروع ہو گئی ہے، شہباز شریف کے بڑے منصوبے چھوڑیں ایک میٹرو بنا کر دکھائیں، آپ کے پاس پیسہ ہو بھی تو آپ کے پاس صرف مایوسی ہے کیونکہ آپ نالائق اور نااہل ہیں۔ بلاول بھٹو کے بارے میں آپ کا بیان افسوسناک اور آپ کی ذہنی پستی کی عکاسی کرتا ہے ،آپ کی زبان آپ کی تعلیم، تربیت اور ذہنیت کا خوب بتاتی ہے،آپ کی آج تقریر کے بعد یقین ہو گیا کہ اللہ آپ کو کبھی عزت نہیں دے سکتا ،سیاست اور جمہوریت میں بد ترین مخالف دیکھے لیکن آپ سا کم ظرف مخالف سیاسی تاریخ میں نہیں دیکھا ۔ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری دینے کے وعدے پرآپ کو زبان پھسلنے کا بہانہ نہیں بنانے دیں گے۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم کے اس عمل کو نفرت انگیز قرار دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بیان نفرت انگیز ہےپیپلز پارٹی کا کہناہے کہوزیراعظم کو انکی زبان کی زبان میں غیر مہذب جواب نہیں دینگے۔

No comments:

Post a Comment