پاکستان سمیت آج ملک بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اسی حوالے
سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردادی نے ایک نظم شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی والدہ یعنی شہید بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے نظر آرہے ہیں۔
بلاول نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اپنی نظم میں لکھا کہ:
وہ دشمنوں پے تیر تھی، وہ بنتِ ذلفقارتھیسنو، کے اُس کی قبر بھی، فتح کا اک نشاں ہیںاُسی کے پاس تیر ہیں، اُسی کے ہاں کمان ہیں
اس کے علاوہ انہوں نے نظم کے اختتام پر ہیش ٹیگ کے ساتھ بینظیر بھٹو اور ویمنز ڈے لکھا۔ اور نا صرف یہ بلکہ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ، بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو بینظیر کے ہمراہ موجود ہیں۔
https://jang.com.pk/news/616416-bilawal-bhuttos-tweet-on-worlds-women-day
No comments:
Post a Comment