Sunday, February 10, 2019

امریکی فوجی انخلاء کے بعد کی منصوبہ سازی کرنی چاہیے،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے یہ انتہائی اہم ہے کہ وہ افغان عمل کا حصہ بنے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں ،پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہوا ہے۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کے انخلا ء کے بعد کی صورت حال کے لیے ہمیں منصوبہ سازی کرنی چاہیے، کسی بھی تنازع کا حل مصالحت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسے مصالحت نہیں کہتے کہ آپ دشمن کو اطمینان دلائیں اور مطالبات مان لیں، مصالحت تب ہوتی ہے جب تمام فریق غلطی کا احساس کریں اور ذمہ داری قبول کریں۔انہوں نے پاک امریکا تعلقات اور افغانستان کی صورت حال پر یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں بھی خطاب کیا۔

https://jang.com.pk/news/607428-topstory

No comments:

Post a Comment