Monday, January 28, 2019

اقتدار کے بھوکے ٹولے کو کھلی چھٹی،وفاق آئین کے مطابق چلے تو ٹکرائو نہیں ہوگا، پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقتدار کے
بھوکے ٹولے کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے، پی ٹی آئی مخالفین کیخلاف غنڈہ گردی پراتر آئی ہے اور نااہل حکمران ناکامیوں کی پردہ پوشی کی خاطر حزبِ اختلاف کوروندنا چاہتے ہیں، تحریک انصا ف نے مخالفین کیخلاف نیب اور ایف آئی اے کو استعمال کیا، حکمران سمجھتے ہیں جھوٹ نہیں بولینگےانتقامی کارروائی نہیں کریں توانکی حکومت گرجائے گی۔جبکہ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر منسوخ ہوئے تو پارلیمنٹ نہیں چلے گی، ادھار ملنے پر خوش ہونے والے رقم کو ہاتھ بھی نہیں لگا سکتے لیکن 3؍ فیصد سود دینگے۔ وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئین کے مطابق چلے تو کوئی ٹکراؤ نہیں ہوگا، فواد چوہدری اپناکام نہیں کرسکتے اس لیے وہ دوسروں پر تنقید کررہے ہیں، حکومت کی کارکردگی سے کوئی خوش نہیں۔ وزیراعظم کے بیان پر ردعمل
دیتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کہا کہ عمران خان میں بصیرت ہوتی تو آج صرف علم کی بات کرتے، لیکن عمران خان کی بدقسمتی ہے کہ عقل بازار میں نہیں ملتی۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران اینڈ مافیا نے ہزاروں افراد کو بے گھر کیا، گیلپ اینڈ گیلانی سروے بے سری راگنی کے سوا کچھ نہیں، کٹھ پتلی حکومت نے ملک کو مزید مقروض کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے قمرزمان کائرہ کے رشتہ داروں کی زمینوں پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی قبضہ ختم اورذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے جبکہ یہ کیسی تبدیلی ہے، حزبِ اختلاف کے کسی رہنما کا رشتہ دار ہونا بھی جرم ہوگیا، اقتدار کے بھوکے ٹولے کو کھلی چھوٹ دیکراداروں نے کردار پرسوالیہ نشان لگوادیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران سمجھتے ہیں جس دن وہ جھوٹ نہ بولیں اس دن حکومت گِر جائیگی، عوام جھوٹے وعدوں اوردعوئوں کی بھول بھلیوں میں گم ہونے والے نہیں، عیاری و مکاری سے اقتدارمیں آنا ممکن لیکن نظر یے وویژن کے بغیرقوم کو بلندی کی طرف لے جانا ناممکن ہے۔ سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان شہزادہ ہے اسے سیاست کا پتہ نہیں، وہ ابھی بھی کرکٹ کھیل رہا ہے، کنٹینر پر چڑھ کر کہتا تھا کہ قرضے نہیں لینگے، خود کشی کو ترجیح دینگے، اب حکومت کہتی ہے کہ شادمانے بجاؤ، ایک ارب سعودی عرب سے آگیا ہے، ایک ارب دبئی سے آگیا ہے، اپوزیشن لیڈر کے بغیر پارلیمنٹ نہیں چل سکتی، وزراء بھی نہیں آئینگے۔
https://jang.com.pk/news/602774-topstory

No comments:

Post a Comment