Wednesday, December 26, 2018

پیپلزپارٹی مظالم برداشت کر لے گی لیکن جدوجہد ختم نہیں کرسکتی، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مظالم برداشت کر لے گی لیکن جدوجہد ختم نہیں کرسکتی، عوام اپنے حق حاکمیت پرکسی مصلحت کا شکارنہ ہوں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں کئی چیزیں مضحکہ خیز ہیں مگر ہم گھبرانے والے نہیں،عدالت میں اس کا سامنا کرکے اسےغلط ثابت کرینگے ،سبسڈی دینا غلط بات نہیں،عدلیہ کا ہر فیصلہ قبول ہوگا،میں نےجے آئی ٹی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ تو نہیں لیا مگر اس میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو کہ قانون کے خلاف ہو۔ تفصیلات کےمطابق قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زداری نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھے، ان اقدارکو نصب العین بنانا چاہیے جن پرقائداعظم عمل پیرا رہے، قائد اعظم پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست دیکھنے کے خواہاں تھے، ہماری جدو جہد پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے ،ادھربلاول بھٹو زردا ر ی نے مسیحی
بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کرسمس بھی منایا اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ دوسری جانب منگل کومزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہناتھاکہ 2008-09 سے صوبائی حکومت مختلف اشیاء پر سبسڈی دے رہی ہے جس میں ٹریکٹر ، بجلی ، گندم اور گنا شامل ہیں ،جے آئی ٹی رپورٹ میں کئی چیزیں مضحکہ خیز ہیں کیونکہ یہ رپورٹ میڈیا کے ذریعے سامنے آئی ہے جوکہ میری نظر میں قانون کے خلاف ہے،ہم عدالت میں اس کا سامنا کریں گے، میں اسکی تفصیلات میں جانا نہیں چاہتا۔ رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ دو مہینے میں ہماری تحقیقات مکمل نہیں ہوسکیں، اس کے باوجود ایسی باتیں نہیں ہونی چاہیے۔

No comments:

Post a Comment