Saturday, November 24, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سکھ گرو نانک دیو کے 550 ویں یومِ پیدائش پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کو مبارکباد

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
سکھ گرو نانک دیو کے 550 ویں یومِ پیدائش پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گرو نانک نے امن، محبت اور مذھبی ہم آہنگی کا پرچار کیا، جس کی آج کی دنیا کو بہت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دستور کی رُو سے پاکستان میں دیگر اقلیتوں کی طرح سکھ برادری کو بھی مکمل مذھبی آزادی حاصل ہے اور پاکستان کی سکھ برادری محب وطن و زندہ دل کمیونٹی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی سکھ کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی پوری قوم کی جانب سے گرو نانک کے یوم پیدائش پر دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کو پاکستانیوں کی روایتی مہمان نوازی سے خوش آمدید کہیں۔

No comments:

Post a Comment