Sunday, October 28, 2018

پی پی کا آئی جی اسلام آباد کے تبادلے پر اظہار تشویش

پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی وزیر کا فون سننے میں تاخیر پر آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی کھوکھر کا کہنا ہےکہ وزیر کا فون سننے میں تاخیر پر آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ حیران کن ہے ، اس نے وفاقی وزیر کے غیر قانونی حکم کی تعمیل نہیں کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر پولیس کو اپنے ذاتی جھگڑے میں استعمال کرنا چاہتے تھے ۔
ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نیازی اینڈ کمپنی کے تبدیلی کے دعوے بے نقاب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو سزا دیکر پی ٹی آئی حکومت نے بیورو کرسی کو پیغام دیا ہے۔
https://jang.com.pk/news/569139-ppp-senator-alleges-islamabad-ig-transferred-for-not-picking-up-ministers-phone-call

No comments:

Post a Comment