Friday, September 28, 2018

ضیاء،مشرف کی جیلیں دیکھیں،عمران کی جیل جانے کیلئے بھی تیار ہیں،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ سلیکٹڈ حکومت سلیکٹڈ
وزیراعظم اور سلیکٹڈ وزیر ہیں، ہم نے ضیاء اور مشرف کی جیلیں دیکھیں، عمران خان کی جیل بھی جانے کو تیار ہیں، منی بجٹ سے غریب کی بجائے بلیک مارکیٹیر اور عمران کی اے ٹی ایمز کو فائدہ ہوا، بھینسوں کی نیلامی سے ملک کا مذاق اڑا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے حکمراں جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت کے منی بجٹ سے غریب کے بجائے بلیک مارکیٹنگ اور عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کو فائدہ ہوا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نئی چیز یا انقلابی کام نظر نہیں آیا، روزگار کے بڑے وعدے کیے گئے لیکن حکومتی پالیسی سے بے روزگاری بڑھے گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سوچ رہا تھا وزیر خزانہ اسد عمر عوام دوست بجٹ لائیں گے لیکن بجٹ میں نان ٹیکس فائلر کو فائدہ ہوا اور نان فائلر کو ریلیف دینا کسی اسکینڈل سے کم نہیں جب کہ بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافے
سے غریب بہت متاثر ہوگا۔
https://jang.com.pk/news/556582#_

No comments:

Post a Comment