Monday, August 6, 2018

سندھ حکومت کیلئے بلاول کی ترجیحات کیا ہیں؟

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر سندھ کی نئی حکومت نے نئے چیلنجز اور اہداف طے کرلئے ہیں،ششماہی منصوبے میں صحت ،تعلیم اور روزگار اولین ترجیح ہوںگے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کو اپنی ترجیحات سے آگاہ کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی پی چیئرمین نے سندھ حکومت کو کہہ دیا ہے کہ پارٹی منشور کے مطابق فلاحی پروگرام تیار کریں،حکومت میں آتے ہی صحت اور تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کرنا ہوگی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں بنیادی تعلیم سے یونیورسٹی تک تعلیم مفت کرنے کا منصوبہ بنایا جائے،یونین کونسل سطح تک صحت کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔
نئی سندھ حکومت کی ترجیحات میں ڈسڑکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر کے اسپتالوں کو اپ گریڈ کرنا ، سفارش کلچر کے خاتمے اور میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے منصوبہ بنانا شامل ہے ۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے اہداف میں شعبہ زراعت ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی شامل ہے ،بلاول بھٹو نے ان تمام اہداف میں بڑی حد تک پیشرفت کے لئے 6 ماہ کا وقت دیدیا ہے۔
https://jang.com.pk/news/530815

No comments:

Post a Comment