Saturday, July 28, 2018

چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، پارٹیاں سیاسی عمل سے باہر نہ نکلیں پارلیمنٹ ضرور جائیں، بلاول

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نےانتخابی عمل کے دوران اور بعد میں ہونے والی دھاندلی کی بنیاد پر الیکشن مسترد کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ سیاسی عمل سے باہر نہ نکلیں پارلیمنٹ ضرور جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہم جمہوریت پسند ہیں تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، ایوانوں سے باہر نہیں رہیں گے، الیکشن کمیشن ناکام ہوگیا، چیف الیکشن کمشنرمستعفی ہوجائیں، پیپلز پارٹی مرکز میں حزب اختلاف کی بینچوں پر بیٹھیں گے اور ڈٹ کر اپوزیشن کریگی، مراد علی شاہ کودوبارہ وزیراعلی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں پیپلزپارٹی کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا سابق صدر آصف علی زرداری اورپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مشترکہ صدارت کی۔
https://jang.com.pk/news/526859

No comments:

Post a Comment