Tuesday, June 26, 2018

مخالفین کے پاس جھوٹا پروپیگنڈا اور کھوکھلے نعرے ہیں،زرداری

مخالفین کے پاس جھوٹا پروپیگنڈا اور کھوکھلے نعرے ہیں،زرداری
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مخالفین کے پاس الزام تراشی، جھوٹے پروپیگنڈا اور کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہیں۔
بلاول ہاؤس لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہکارکن باہمی اتحاد اور جذبے سے پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ادارے بنائے اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا ہے، مخالفین نے دھاندلی اور چور دروازے سے اقتدار میں آکر عوام کو انتقام کا نشانہ بنایا۔
آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر ملک کی خدمت کرتی ہے،ہماری جدوجہد سماجی انصاف اور برابری کے لئے ہے۔
https://jang.com.pk/news/511902

No comments:

Post a Comment