Saturday, March 31, 2018

ہمیں سیاست کو پیری مریدی سے الگ کرنا ہوگا،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں سیاست کو پیری مریدی سے الگ کرنا ہوگا،ظالم حکمرانوں نے غربت نہیں غریب مٹانے کا فیصلہ کیا ہے ،عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، ہم نے 6لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا ہے۔
سانگھڑ میں خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کو اس سے غرض نہیں کہ کسی کو کیوں نکالا،عوامی مسائل حل کرنے کے لیے نہ ان کے پاس منشور ہے نہ ان کی صلاحیت ہے
ان کا کہناتھاکہ روز گار کے وسائل نہ ہونے سے غربت بڑھتی جارہی ہے ،ہم نے چھ لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا ۔
پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ آج ن لیگ اٹھارویں ترمیم پر حملے کررہی ہے ،جو اختیار صوبوں کو منتقل ہوا ہے انہیں واپس لینے کی سازش ہورہی ہے،پی پی یہ برداشت نہیں کرے گی ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ پینے کے ساتھ زراعت کے لئے بھی پانی کی کمی کا سامنا ہے ،وفاق صوبے کو ترسا رہا ہے ،ارسا سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں دے رہا ۔
ان کا کہناتھاکہ سانگھڑ کو تباہ کرنے والا کوئی اور نہیں فنکشنل لیگ ہے ، گرینڈ الائنس سیاسی یتیموں کا ٹولہ ہے جو ادھر ادھر پھر رہا ہے ، یہ سب لوگ وزیر مشیر اور وزیراعلی رہے ،گھوٹکی کے عوام نے انہیں ان کی حیثیت دکھادی ہے ۔
چیئرمین پی پی نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ والوں سن لو ،تم نے انکم سپورٹ پروگرام سے بینظیر بھٹو کی تصویر تو ہٹادی ہے لیکن اسے دلوں سے کیسے نکالوں گے؟ سب کچھ ٹھیک نہیں ہوا ، ہمیں ابھی آپ کی اور خدمت کرنی ہے۔
https://jang.com.pk/news/471881

No comments:

Post a Comment