Monday, January 15, 2018

#JusticeForZainab - زینب واقعے سے جگ ہنسائی ہوئی، بچوں کا تحفظ قومی مسئلہ ہے: بلاول بھٹو


بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ زینب واقعے سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی،

بچوں کا تحفظ ایک قومی مسئلہ ہے، یہ ذاتی یا صوبائی معاملہ نہیں۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلزپارٹی نے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج اس واقعے پر بات کرنا ضروری ہے، سندھ حکومت بچوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کررہی ہے، اسی ضمن میں چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ پاس کیا، قصورجیسے واقعات کی مستقل بنیادوں پرروک تھام ضروری ہے۔اس معاملے میں تمام سیاسی جماعتیں کے ایک صفحے پر ہونی چاہییں۔
انھوں نے اعلان کیا کہ اگلے تعلیمی سال سے سندھ میں تیسری جماعت سے تمام کلاسوں میں بچوں کو اپنے بچاﺅ اور نشوونماسے متعلق معلومات کو نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔
اس موقع شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ قصور کے افسوس ناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سوسائٹی اس وقت تبدیل ہوتی ہے، جب قانون پر عمل ہو،بچوں میں اپنے بچاﺅ کی تعلیم ہر صوبے کے نصاب میں شامل ہونی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کئی سال پہلے زندگی ٹرسٹ کے ساتھ پروگرام شروع کیا تھا،پروگرام کی کامیابی کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کیا، جس کے لیے ہم سندھ حکومت کے شکر گزار ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/bilawal-bhutto-press-conference-on-zainab-issue/

No comments:

Post a Comment