Saturday, January 27, 2018

بھارت پاکستان کے معاملات میں دخل اندازی کررہا ہے، بلاول بھٹو


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت لاکھ چھپائے
سوشل میڈیا کےذریعےمقبوضہ کشمیر میں ہونے والا ظلم دنیا دیکھ رہی ہے۔
ڈیووس میں بھارتی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت ریاستی سطح پر پاکستان کے معاملات میں دخل اندازی کررہا ہے ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ شہباز شریف اور عمران خان اپنے انداز میں سیاست کرتے ہیں، وہ اپنی والدہ کی سیاست کو آگے بڑھائیں گے۔
پی پی چیئرمین نے بھارتی میڈیا کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوج میری فوج ہے،کوئی وجہ نہیں کہ میں اپنی بہادر فوج پر تنقید کروں ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان بھارت کے معاملات میں نہیں ٹانگ نہیں اڑاتا ، بلکہ بھارت ریاستی سطح پر پاکستان کے معاملات میں ٹانگ اڑاتا ہے ۔
بلاول نے مودی کی مقبولیت پسند سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرکے الیکشن جیتنا کامیابی نہیں ۔
سرحد پار سیاست کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ تاثر ہے کہ بھارت اپنے سیکولر تصور سے انتہاپسندی کی جانب بڑھ رہا ہے،گجرات فسادات کے بعد مودی جی کی شخصیت کو پاکستان میں متنازع طور پر دیکھا جاتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق ٹوئٹ میں اعداد و شمار غلط تھے، پاکستان کو امریکا کی جانب سے ملنے والا کوئیلشن فنڈ دہشت گردی سے جنگ میں ان خدمات کے لئے تھا، جو پاکستان پہلے ہی لڑ چکا تھا۔
https://jang.com.pk/latest/440237-india-is-interfering-in-matters-of-pakistan-bilawal-bhutto

No comments:

Post a Comment