Tuesday, December 5, 2017

جب ملک میں آمریت مسلط ہوئی، ہم نے علمِ بغاوت بلند کیا، بلاول

When Dictatorship Was Imminent In Country We Raised The Knowledge Of Rebellion Bilawal
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ جب جب ملک میں آمریت مسلط کی گئی، تب تب پیپلز پارٹی نے علمِ بغاوت بلند کیا،71 کے بعد جب بچا کچھا پاکستان نہ سنبھالا گیا تو ملک کو ذوالفقار بھٹو کے حوالے کردیا گیا۔
اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے تحت ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بھٹو شہید نے پاکستانی ریاست کو جمہوری، آئینی بنیادوں پر قائم کیا، انہوں نے اقتدار سنبھالتے ہی 90 ہزار جنگی قیدی رہا کرائے، پاکستان کو استحکام دیا تو غیر جمہوری قوتوں نے حملہ کردیا۔
بلاول نے مزید کہا کہ بھٹو کو پھانسی دے کر آمر ضیاء اور ان کے حواری سمجھے کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی، مگر ایسا نہ ہوا، بینظیر شہید نے آمر ضیاء کے خلاف مثالی جدوجہد کی، شہید بی بی نے نہ صرف جمہوریت کے لیے جدوجہد کی بلکہ اسلام کا پرامن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو شہید نے پاکستان میں دہشت گردوں کو للکارا تھا، پیپلز پارٹی ہر اس شخص کی میراث ہے جو سرجھکانے کی بجائے سر کٹانے پر یقین رکھتا ہے، جمہوریت ہی اس ملک کو متحد رکھ سکتی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غیر یقینی حالات میں ملک کو سنبھالا اور اسے استحکام دیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام امن، محبت اور انسانیت کا مذہب ہے، اسلام وہ مذہب ہے جو انتہاپسندی اور دہشت گردی کو رد کرتا ہے، شہید بھٹو اور بینظیر شہید نے جن اصلاحات کا آغاز کیا تھا اسے جاری رکھیں گے، حال ہی میں جس طرح ریاستی رٹ کو جس طرح ختم کیا گیا اس پر تشویش ہے، پیپلز پارٹی ملک میں ریاست کی رٹ کو بحال کرے گی۔
https://jang.com.pk/latest/414174-when-dictatorship-was-imminent-in-country-we-raised-the-knowledge-of-rebellion-bilawal

No comments:

Post a Comment