Wednesday, August 9, 2017

ن لیگ آئینی اداروں میں طوفان برپا کرنا چاہتی ہے: بلاول بھٹو زرداری


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ آئینی اداروں میں طوفان برپا کرنا چاہتی ہے، جبکہ اعتزاز احسن کہتے ہیں ن لیگ نے سپریم کورٹ میں ہنگامہ آرائی کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ دونوں جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں۔ پیپلزپارٹی ہی عوام کی واحد نمائندہ اور نظریاتی جماعت ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ آئینی اداروں میں طوفان برپا کرنا چاہتی ہے۔ ناکام خارجہ پالیسی کا یہ عالم ہے کہ پاکستان کی تینوں ہمسایہ ممالک کی سرحدوں پر کشیدگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکمران ہیں کہ بلوچستان کے مسائل سمجھ ہی نہیں سکے، پیپلزپارٹی بلوچستان سمیت خارجی اور اندرونی مسائل کو حل کرنا جانتی ہے۔
ادھر پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے ن لیگ کے متوقع بڑے منصوبے کو بھی بے نقاب کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ بے گناہی ثابت نہیں کر پائی تو سپریم کورٹ میں ہنگامہ کھڑا کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
عتزاز احسن نے انکشاف کیا کہ حسین نواز کی تین بیویاں اور آٹھ بچے ہیں۔
http://urdu.channel24.pk/top-stories/2017/06/09/pml-n-create-mess-constitutional-institutions-bilawal-bhutto-zardari/

No comments:

Post a Comment