Tuesday, August 1, 2017

پی ٹی آئی میں خواتین سے اچھا سلوک نہیں ہوتا، ناز بلوچ

پاکستان تحریک انصاف سے پیپلز پارٹی میں جانے والی ناز بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں خواتین کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہوتا۔
پی ٹی آئی چھوڑنے والی عائشہ گلا لئی کے حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ناز بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں تنظیمی مسائل ہیں،میں پہلے بھی ان کی نشاندہی کرچکی ہوں۔
عائشہ گلالئی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان کا کہنا ہے کہ خواتین کو کچھ نہ کچھ مسئلہ تو ضرور ہے جس کی وجہ سے وہ پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہیں۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے عائشہ گلالئی کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر ہی کیا ہو گا۔
مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات سنگین ہیں، اگر یہ سچ ہوا تو خواتین کی سیاست میں آمد کم ہوجائے گی۔
سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ عائشہ گلا لئی نے الزام براہ راست عمران خان پر لگایا گیا ہے، نعیم الحق، فواد چوہدری اور تحریک انصاف کی خواتین کو الزام کا دفاع نہیں کرنا چاہیے،بلکہ خود عمران خان کو چاہیے کہ وہ قومی اسمبلی کی خواتین ارکان سے اس کی تحقیقات کرائیں ۔
https://jang.com.pk/latest/355176-behave-with-women-not-good-in-pti-naz-baluch

No comments:

Post a Comment