پشاور میں ڈینگی نے وبا کی شکل اختیار کرلی ، ڈینگی بخار سے 7افراد جاںبحق ہوگئے ہیں ،وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 900کے قریب پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہوگئی۔
مریضوں کو واپس بھجوایاجانے لگا، تہکال میں وباء کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں گو عمران گو اور گو خٹک گو کے نعرے لگائے گئے، ضلعی انتظامیہ کی آگاہی مہم بھی بدنظمی کا شکار ہوگئی ، شدید نعرے بازی کے باعث ناظم اور دیگر حکام تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے، لوگوں نے شہبازشریف سےمدد مانگ لی ہے، ،خیبرٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کے شبےمیں اب تک 4ہزار900سے زائد مریضوں کی سکریننگ کے بعد 831افراد میں مرض کی تشخیص ہوچکی ہے،پچھلے24گھنٹے کے دوران ہسپتال میں 44نئے مریض داخل کیے گئے ،ہسپتال میں ڈینگی بخار سے اب تک7افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 9مریض جبکہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈینگی سے متاثرہ 34مریضوں کوداخل کیا گیا،گزشتہ روز تہکال میں ضلعی انتظامیہ ،ڈبلیوایس ایس پی اورمحکمہ صحت کیجانب سےآگاہی مہم بھی بد نظمی کا شکار ہو گئی،رہائشیوںنے گو عمران گو اور ضلع و ٹائون تھری ناظم کے خلاف نعرہ بازی کی جسکی وجہ سےٹائون تھری ناظم اور دیگر حکام تقریب ادھوری چھوڑ کر واپس چلے گئے جبکہ ضلع ناظم نے تقریب میں شرکت نہ کرنے میں ہی عافیت جانی۔
جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے تہکال پایاں کے ناظم گوہرزمان اور جنرل کونسلر عمرحیات خلیل نےبتایا کہ ڈینگی وبائی شکل اختیار کرچکی ہے جبکہ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کے اقدامات فوٹو سیشن تک محدودہے،انہوں نےکہا کہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے پنجاب میں ڈینگی کا خاتمہ کیا لہذا پشاور میں وباء پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت سے تعاون حاصل کیا جائے تاکہ وہاں سے ماہرین کو بھیجا جاسکے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پرویز خٹک نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیانہ ہی مرض پر قابو پانے کیلئے خصوصی فنڈزجاری کیے ،عمرحیات نے بتایا کہ ٹائون تھری ناظم نے اپنے دورے کے موقع پر ڈینگی سے 7افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے،انہوں نےشکوہ کیا کہ خیبرٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کا علاج تسلی بخش نہیں، مریضوںکو داخل کرنے کی بجائے انہیں گھر واپس بھیج دیاجاتا ہے ، انہوں نے دھمکی دی کہ اگر 2دن کے اندر حالات پر قابو نہ پایا گیا تو وہ ایک بار پھر سڑکوں پر
احتجاج کریں گے۔
https://jang.com.pk/print/363423-todays-print
No comments:
Post a Comment