Monday, July 17, 2017

وزیراعظم نےاستعفیٰ نہ دیا تو تمام آپشنز استعمال کریں گے،بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شریف خاندان قانون کی حکمرانی تسلیم نہیں کرے گا تو ہمارے پاس آپشنز ہیں، ہم قومی اسمبلی سے استعفوں سمیت تمام آپشن رکھنا چاہیں گے،جکومت نے عدالتی فیصلہ نہ مانا تو سڑکوں پر نکلیں گے۔ اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ دے کر سازشوں کے نظرئیے کا خاتمہ کردیں،ان کے جانے سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

 ان کا مزید کہناتھاکہ وزیر اعظم کا استعفا ملک وقوم اورجمہوریت کے مفاد میں ہے،سازش ہو رہی ہے تو حکومت بتائے کیا سازش ہو رہی ہے،پیپلزپارٹی کا ماضی میں بھی احتساب ہوا مزید کرنا ہے تو میں تیارہوں۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نوازشریف اخلاقی اور قانونی جواز کھوچکے ہیں،امید ہے جلد ہی مولانا فضل الرحمٰن سمیت چند لوگ وزیراعظم کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ 17 جولائی کوشہیدہونیوالےکارکنوں کوخراج عقیدت پیش کرنےآیاہوں،12مئی ہو یا 17 جولائی، سب سےزیادہ قربانیاں پیپلزپارٹی نے دی ہیں،آصف زرداری نےبغیرکسی جرم کے 11 سال جیل میں گزارے۔


https://jang.com.pk/latest/348277-pp-used-all-options-if-prime-minister-does-not-resign

No comments:

Post a Comment