Monday, May 15, 2017

ن لیگ اور پی ٹی آئی والے ایک دوسرے کے بارے میں آدھا سچ بول رہے ہیں


ذوالفقارعلی بھٹو سے لے کرمحترمہ بےنظیر بھٹو شہید کے خلاف غیرملکی فنڈنگ استعمال کی گئی ہے
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی والے ایک دوسرے کے بارے میں آدھا سچ بول رہے ہیں مکمل سچ یہ ہے کہ غیرملکی فنڈنگ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف استعما ل ہوئی ہے۔ 1977ءمیں قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے خلاف غیرملکی سرمایہ استعمال ہوا تھا اور اسامہ بن لادن نے بھی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خلاف نواز شریف کو خطیر رقم فراہم کی تھی۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ اسامہ بن لادن سے ملنے والی رقم کا خمیازہ قوم آج تک شدت پسندی اور دہشتگردی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جڑیں ملک کے عوام میں ہیں اور عوام ہی پاکستان پیپلزپارٹی کا سرمایہ ہے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ آصف علی زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کی اس لئے آصف علی زرداری بھٹو دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹک رہے ہیں۔

https://mediacellppp.wordpress.com

No comments:

Post a Comment