Tuesday, April 4, 2017

Zardari pays tributes to Zulfikar Ali Bhutto



سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کے پہلے براہِ راست منتخب وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں یومِ شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید بھٹو کا وژن تھا کہ انھوں نے پاکستانی عوام کو سیاسی طاقت کا منبع بنایا لیکن جو بات سوہانِ روح بن گئی ہے کہ وہ یہ ہے کہ سیاسی طاقت عوام کے ہاتھوں سے نکل کر غیر منتخب عناصر کومنتقل ہو رہی ہے۔ عظیم لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس منتقلی کو روکا جائے اور اسے منتخب نمائندوں کو واپس کروایا جائے۔ انھوں نے عوام سے کہا کہ وہ خود کو طاقت کا سر چشمہ عوام ہے کے نظریہ کے لئے وقف کر دیں اور طاقت ووٹ کی پرچی سے آنی چاہئے نہ کہ گولی سے۔ شہید بھٹو وہ غیر معمولی لیڈر تھے کہ جن سے ملنے والا معمولی شخص بھی غیر معمولی بن گیا۔ انھوں نے عوام کو جگایا، انھیں امید دلائی اور اپنے پیروکاروں کے لئے مستقبل کے لئے راستے کو روشن کر دیا۔ بھٹو شہید مینارہءروشنی، امیدکی کرن اور متاثر کرنے والی شخصیت تھے اور وہ ملک کی تاریخ میں ہمیشہ قد آور شخصیت رہیں گے۔ متفقہ آئین دے کے انھوں نے ملک کواندرونی خطرات سے تحفظ دیا۔ افواجِ پاکستان کو مظبوط کر کے انھوں نے ملک کو بیرونی خطرات سے تحفظ دیا۔ تاریخ کے صفحات میں وہ ہمیشہ کے لئے امر ہو گئے۔ آج کے روز ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ مذہبی انتہا پسندوں کی سازشیں متحد ہو کر ناکام بنائیں گے جو ہماری ریاست کے سیاسی ڈھانچے کو تباہ کرنا کرنا چاہتے ہیں۔ آج ہم یہ عہد بھی کرتے ہیں کہ جمہوریت کے لئے خود کو وقف کریں گے اور ان سب لوگوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنھوں نے جمہوریت کے لئے جلا وطنی اختیار کی، تشدد جھیلا، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

https://mediacellppp.wordpress.com/2017/04/04/zardari-pays-tributes-to-zulfikar-ali-bhutto/

No comments:

Post a Comment