Saturday, February 4, 2017

پنجاب میں کالعدم تنظیمیں اب بھی کام کررہی ہیں، نیشنل ایکشن پلان مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے،بلاول

واشنگٹن میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ نواز شریف ہر منصوبے کا تین تین بار افتتاح کرتے ہیں۔ ن لیگ پنجاب میں انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔وزیرداخلہ کہتےہیں کہ شدت پسندوں سےکوئی مسئلہ نہیں، کہہ دیں کہ بزدل ہیں، آپریشن نہیں کرناچاہتے،بہانےتراشنےکی ضرورت نہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے میں ہم نے کردار ادا کیا تھا۔مگر حکومت نینشل ایکشن پلان پر عمدرآمد میں ناکام ہو چکی ہے۔ کالعدم تنظیمیں پنجاب میں کھل کر کام کررہی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ چوہدری نثار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک گروپ کو بےقصور قرار دےچکے ہیں۔ سیدھی طرح کہہ دیں ہم بزدل ہیں،کارروائی نہیں کرسکتے ۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں سےقابو پایا جاسکتا ہے

پریس بریفنگ کے دوران چیئرمین بلاول نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا، پاکستان میں عوامی مفادکیلیےسب سےزیادہ کام ہم نےکیا، معاشی ترقی کے لیے عوام کو اختیار دینا ضروری ہے۔ پاکستان میں عوامی مفاد کے لیے سب سے زیادہ ہم نے کام کیا ہے۔
محدود وسائل کےساتھ مسائل حل کرنےکی کوشش کررہےہیں، پیپلزپارٹی نے18ویں ترمیم کےتحت اختیارات صوبوں کومنتقل کیے، بلدیاتی نمایندےمحدودوسائل کاکہہ کرذمےداریاں نہیں لےرہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرا کر اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے، ہم محدود وسائل کے ساتھ مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کراچی آپریشن کوئی مذاق نہیں تھا۔

https://ppppunjab.wordpress.com/2017/02/04/%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D8%A7%D9%84%D8%B9%D8%AF%D9%85-%D8%AA%D9%86%D8%B8%DB%8C%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%A8-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%DA%A9%D8%A7%D9%85-%DA%A9%D8%B1%D8%B1/

No comments:

Post a Comment