Friday, February 10, 2017

بلاول بھٹو کا جلسہ ملتان جنوبی پنجاب کی سیاست کا رخ موڑ دے گا



 سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا 10مارچ کو ہونے والا جلسہ
جنوبی پنجاب کی سیاست کا رخ موڑ دے گا‘ قلعہ کہنہ قاسم باغ بڑے لیڈرز کے جلسوں کے حوالے سے تاریخی سٹیڈیم ہے ‘شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بھی اس سٹیڈیم میں کامیاب جلسے کرچکی ہیں ‘بلاول بھی اپنے نانا اور والدہ کی روایت کو برقرار رکھیں گے ‘پوری امید ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام اپنے مہمان کا شاندار استقبال کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول بھٹو کے ملتان کے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں مقامی میرج کلب میں پارٹی کے ارکان اسمبلی ، قومی و صوبائی ٹکٹ ہو لڈر ، عہدیداران و کارکنان کے اجتماع سے خطاب میں کیایوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے جنوبی پنجاب سے محرومیوں کے خاتمہ کا لفظ سن کر خوشی ہوتی ہے کم از کم انہوں نے جنوبی پنجاب کو علیحدہ خطہ کے طور پر تسلیم تو کیا یہ جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کے حوالے سے ہمارے موقف کی تائید ہے‘ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ، محترمہ بے نظیربھٹو اور میں نے بھی ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور عدالتوں میں پیش ہو ئے اور آج بھی ہم عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں میں نے بطور وزیر اعظم کسانوں ، مزدوروں ، محنت کشوں کے حقوق کی بحالی کے لئے اقدامات کئے پیپلز پارٹی عدلیہ کے احترام کا دوسرا نام ہے قبل ازیں مخدوم احمد محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف کا گراف پہلے سے نیچے اور پیپلز پارٹی کا گراف اوپر جارہا ہے اور بلاول کے ملتان جلسہ کے بعد میں یہ بات یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ 2018کا الیکشن سندھ کے بعد پنجاب میں پیپلز پارٹی جیتے گی‘انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے عوام کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو ایجنسیوں نے کہا تھا کہ وہ ملک میں نہ آئیں کیو نکہ بی بی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں لیکن اس کے باوجود وہ عوام کے لئے ملک میں آئیں لیکن محترمہ کو پاکستان آمد پر ہم سے جدا کر دیا گیا اس وقت ملک میں ایمرجنسی اور میڈیا پر پابندی لگائی جا رہی تھی ہم نے حکومت میں آکر میڈیا اور عدلیہ کو آزادی دی بلاول بھٹو کا جلسہ آئندہ الیکشن کا فیصلہ کردے گا ثابت کرینگے کہ جنوبی پنجاب پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے ‘ا انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے امیدواروں ، ٹکٹ ہولڈر ز ،ارکان اسمبلی کو مانیٹر کریں گے کہ وہ کتنے لوگوں کو جلسے میں لیکر آتے ہیں اجتماع میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سردار شہاب الدین سیہڑ ، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری بیرسٹر حیدر زمان قریشی، جنوبی پنجاب کی جنرل سیکریٹری نتاشہ دولتانہ ، عبد القادر شاہین ، خواجہ رضوان عالم ، سید ناظم حسین شاہ، ملک مختار اعوان، معظم خان جتوئی ، سیداحمد مجتبیٰگیلانی، سید عبد القادر گیلانی ،ٹوچی خان، سید علی موسی گیلانی، سید علی حیدر گیلانی، مخدوم عطاء محمد تونسوی، نفیس احمد انصاری ،حبیب اللہ شاکر، ایم سلیم راجہ ، نشید عارف گوندل، بشری نقوی،سردار داؤد ،ممتاز چاند، ملک بشیر احمد، ملک الطاف گرا، ملک اورنگزیب گرا، حنیف سیال ، ناصر بلوچ، فرحان گیلانی، ملک مظہر حسین گرا ، ایم اللہ بخش بھٹہ ،شفقت رضا شفقت ، مرزا نزیر بیگ ،چوہدری ےٰسین ، ضیاء انصاری ، عبد الرؤف لودھی ودیگر نے شرکت کی ۔
https://ppppunjab.wordpress.com/2017/02/10/creation-of-seraiki-province-ppps-priority/

No comments:

Post a Comment