Friday, January 20, 2017

پیپلز پارٹی ضیاء کی باقیات کو ہمیشہ کے لیے ختم کرکے دم لے گی: بلا ول بھٹو #LAHOREFAISLABADRALLY

حکمرانوں کے ذاتی تعلقات پر مبنی خارجہ پالیسی نہیں چلے گی۔ حکومت کسانوں کی فصلیں تباہ کرکے اپنا کاروبار چمکارہی ہے،پیپلز پارٹی کسانوں اور مزدوروں کی جماعت ہے۔ اگرپنجاب میں پیپلز پارٹی ہوتی تو کسانوں کو انصاف ملتا جبکہ میاں صاحب نے نجکاری کے نام پر بہت ظلم کیا ہے،بلاول نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کی معیشت کو بچانا ہے،عوام کی زندگی میں تبدیلی آنے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ جس کی فوڈ اسکیم فیل ہوئی، سستی روٹی اسکیم فیل ہوئی، امن و امان فیل ہوا، اب اس کا دماغ بھی فیل ہوگیا ہے، اب وہ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھتا ہے. تیر کمان سے نکل چکا ،کرپٹ حکومت نہیں چلنے دیں گے، نواز شریف کو گھر جانا ہوگا،مجھے پتہ ہے حکومت کو کیسے بھگانا ہے ‘موجودہ حکومت کے دہشتگردوں سے براہ راست رابطے ہیں ،آپ کے وزیروں کے دہشت گردوں دوست ہیں‘ معصوم شہری اور ہماری فوج کے جوان اور افسران شہید ہو رہے ہیں، شریف خاندان دہشت گردوں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے‘ ملک کی معیشت دن بدن نیچے جا رہی ہے اور نواز شریف کی آف شور کمپنیاں ترقی کر رہی ہیں‘ شہباز شریف حقیقت میں شوباز شریف ہیں اس کی سستی روٹی سکیم، دانش سکول آشیانہ سکیم تعلیم ‘امن و امان سب کچھ فیل ہو گیا ‘ بہت جلد انکا دماغ فیل ہونے والا ہے
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب


فیصل آباد: چیئر مین پا کستان پیپلز پارٹی بلا ول بھٹو زرداری نے کہا ہے تیر کمان سے نکل چکا کرپٹ حکو مت نہیں چلنے دیں گے نواز شریف کو گھر جا نا ہوگا مجھے پتہ ہے حکومت کو کیسے بھگا نا ہے ضیاء کی با قیات کو کیسے ختم کر نا ہے ملک کی معیشت دن بدن نیچے جا رہی ہے اور نواز شریف کی آف شور کمپنیاں ترقی کر رہی ہیںنیشنل ایکشن پلان بری طرح فیل ہو چکا ہے مو جودہ حکو مت کے دہشت گردوں سے براہ راست ربطے ہیں آپ کے وزیروں کے دہشت گردوں دوست ہیں معصوم شہری اور ہماری فوج کے جوان اور افسران شہید ہو رہے ہیں شریف خاندان دہشت گردوں کو اپنے مقا صد کے لیے استعمال کر رہا ہے پا کستان کو عا لمی سطح پر تنہا ئی کا سا منا ہے ملک کو دہشت گرد ملک قرار دینے کی با تیں ہو رہی ہیںپا کستان کی کو ئی خارجہ پا لیسی نہیں پا کستان کو مستقل وزیر خارجہ چا ہیے ۔
انہوں نے کہا کہ میاں صا حب ہما رے اوپر مقدمات بنا کر ہمیں جیلوں میں بھیجا جا رہا تھا اور خود ملک کی دو لت لوٹ کر آف شور کمپنیاں بنا رہے تھے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے ہمیشہ عدلیہ کو چمک دیکھا کر اپنی مرضی کے فیصلے کروا ئے مگر اب ایسا نہیں ہو نے دیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان نے اپنے بچوں کو بچا نے کے لیے قر با نیاں دیں آپ کیسے وا لدین ہیں کہ خود کو بچا نے کے لیے اپنے بچوں کو آگے کر دیا ہے. میں عہد کر تا ہوں کہ عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑونگا پیپلز پارٹ کسانوں مزدوروں اور غریب عوام کی پارٹی ہے انہی کی طا قت سے اقتدار میں آکر عوام کی خد مت کرونگا موجودہ کرپٹ حکومت کسان دشمن پا لیسیوں پر گا مزن ہے ہم نے اپنی جا نوں کے نظرانے پیش کیے آپ نے ما ل بنا یا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حقیقت میں شوباز شریف ہیں اس کی سستی روٹی سکیم، دا نش سکول آشیا نہ سکیم ،تعیلم امنو امان سب کچھ فیل ہو گیا ان بہت جلد انکا دما غ فیل ہو نے والا ہے وہ لا ہور میں چند سکیمیں بنا کر صرف اپنا سر یا فروخت کر رہے ہیں شریف خاندان نے بنک ،سکول اور دیگر منا فع دینے وا لے تمام ادارے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو دیے پا کستان میں جو ادارا رے بچ گئے ہیں اب اس خاندان کی ان پر نظر ہے مگر میاں صا حب اب ہم اپ کو ایسا نہیں کر نے دیں پیپلز پارٹی ضیاء کی باقیات کو ہمیشہ کے لیے ختم کر کے دم لے گی انہوں نے کہا شریف خاندان بکے ہو ئے میڈ یا پر اپنی ترقی کا رو نا پیٹ رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اقتدار میں آنے کے بعد کہا تھا کہ ہم کشکول توڑ دیں گے مگر آپ نے تو تین سا لوں میں بیرو نی قرضے تین گنا کر دیے بجلی کا یو نٹ 8رو پے کا تھا آج 16روپے کا انہوں نے کہا کہ ہے ٹیکسٹا ئل انڈسٹری بند ہو گئی ٹیکس غریبوں سے لیکر اپنے خاندان پر خرچ کیا جا رہا ہے میاں صا حب آپ کو یاد ہو گا کہا تھا ایکسپورٹ 100ارب ڈا لر تک لے جا ئیں گے مگر وہ پہلے سے کم ہو گئی مو جودہ حکو مت غریبوں مزدوروں کسا نوں محنت کشوں کی امنگوں کی قا تل ہے ماڈل ٹا ئون میں نہتے شہریوں کے قا تل آپ کے سا تھی ہیں زمینداروںاور کسا نوں کا معا شی قتل کیا جا رہا ہے میں کسان غریب مزدور کے لیے نکلا ہوں شریف خاندان کی گر تی ہو ئی دیوار کو ایک دھکا اور دو صرف پیپلز پارٹی کی حکو مت ہی غر یبوں کی اپنی جماعت اور یہی جماعت انکے د کھوں کا مداوا کرے گی .

https://ppppunjab.wordpress.com/2017/01/20/%D9%BE%DB%8C%D9%BE%D9%84%D8%B2-%D9%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%B6%DB%8C%D8%A7%D8%A1-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%D8%A7%D9%82%DB%8C%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%D9%88%DB%81%D9%85%DB%8C%D8%B4%DB%81-%DA%A9%DB%92%D9%84/

No comments:

Post a Comment