Tuesday, January 24, 2017

سانحہ پاراچنار پر وفاقی وزیر داخلہ کی خاموشی معنی خیز ہے



پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ سانحہ پاراچنار پر وزیر داخلہ کی خاموشی معنی خیز ہے۔ سانحہ پاراچنار کی ذمہ داری ایک کالعدم تنظیم نے قبول کی ہے جس کا تعلق فرقہ واریت سے ہے۔ اپنے ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ گزشتہ روز سانحہ پاراچنار ہوا اور 25کے قریب معصوم انسان شہید ہوگئے اور درجنوں زخمی ہوئے جس پر وزیرداخلہ نے ایک لفظ بھی نہیں کہا بلکہ پاکستان پیپلزپارٹی پر الزام تراشی کی۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ وزیرداخلہ کا ذہن صاف نہیں انے ان کے نفسیاتی علاج کی ضرورت ہے۔ جس شخص نے یہ بصیرت ہی نہ ہو کہ فرقہ واریت کا تعصب زہر ہے جو معاشرے اور ملک کے مضر ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ جب بھی کوئی سانحہ ہوتا ہے چوہدری نثار چھپ جاتے ہیں اور پھر اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ہر طرح کی دہشتگردی کے خلاف تھا لیکن چوہدری نثار نے اپنی مرضی کے مطابق اس پر عمل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص میں یہ بصیرت ہی نہ ہو کہ دہشتگردی کیا ہوتی ہے، کا ملک کا وزیر داخلہ ہونا بہت بڑا المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پاراچنار کے متاثرین کو انسان اور پاکستانی تصور کیا جائے۔ فاٹا انتظامیہ نے شہیدوں اور زخمیوں کی مالی امداد کا اعلان کرکے غمزدہ خاندانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ پاراچنار کے متاثرین کو خیرات نہیں ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے مطالبات کو دہرایا کہ نااہل وزیر داخلہ کو برطرف کیا جائے۔

https://ppppunjab.wordpress.com/2017/01/24/%D8%B3%D8%A7%D9%86%D8%AD%DB%81-%D9%BE%D8%A7%D8%B1%D8%A7%DA%86%D9%86%D8%A7%D8%B1-%D9%BE%D8%B1-%D9%88%D9%81%D8%A7%D9%82%DB%8C-%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B1-%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%AE/

No comments:

Post a Comment