Tuesday, February 16, 2016

Pakistan - ‏چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا ’’ہندو میریج بل‘‘ کی منظوری پر مبارکباد




Proud of  Govt &  4 being 1st in the nation 2 pass Hindu marriage bill.Leading the way towards 4 all.Jinnah's Pakistan.



 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج سندھ اسیمبلی کی جانب سے اقلیت ہندوبرادری کی شادیوں کے متعلق قانون سازی کے حوالے سے ’’ہندو میریج بل‘‘ منظور کرنے پرسندہ اسیمبلی ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تمام ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے، سندہ اسیمبلی پاکستان کی پہلی اسیمبلی ہے جس نے ہندو برادری کی شادیوں کے متعلق قانونسازی کا بل منظور کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ، اس کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے تحت پارٹی کی صوبائی حکومت نے سندھ اسیمبلی سے یہ بل منظور کرکے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی ملک کی اقلیتی آبادی کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور برابری کے بنیاد پر شہری حقوق میسر کرسکتی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے وجود کے بعد پہلی بار پیپلزپارٹی نے ہندو برادری کے اس بنیادی مسئلے کو حل کرکے انہیں ملک کے تمام شہریوں کے برابر قانونسازی کا حق میسر کیا ہے کیونکہ شادی کی رجسٹریشن کے حوالے سے کوئی قانون نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں بسنے والی اقلیت ہندو برادری متعدد حوالوں سے مسائل سے دوچار رہتی تھی، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پارٹی ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

No comments:

Post a Comment