Thursday, February 4, 2016

Mallika Pukhraj - ملکہ پکھراج کو مداحوں سے بچھڑے بارہ برس بیت گئے

ملکہ پکھراج کو مداحوں سے بچھڑے بارہ برس بیت گئے

برصغیر کی لیجنڈ غزل گائیکہ ملکہ پکھراج کو مداحوں سے بچھڑے بارہ برس بیت گئے۔ ملکہ پکھراج نے درجنوں غزلیں گائیں,لیکن ابھی تو میں جوان ہوں آج بھی سننے والوں کانوں میں رس گھول دیتی ہے۔
کلاسیکل موسیقی کی ملکہ، ملکہ پکھراج انیس سو بارہ کو جموں کشمیر کے ایک گائیک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ نو سال کی عمر میں کشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ نے ان کی جادوئی آواز سے متاثر ہو کر انہیں اپنے دربار میں گانے کی ذمہ داری دے دی۔ جس کو انہوں نے نو برس تک نبھایا۔
ملکہ پکھراج نے اپنے فنی کیرئیر میں درجنوں غزلیں اور کلام گائے، لیکن غزل ابھی تو میں جوان ہوں نے ان کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ انہیں انیس سو ستتر کو بھارت کے لیجنڈ آف وائس کے اعزاز جبکہ انیس سو اسی میں پاکستان کے پرائیڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ لیجنڈ غزل گائیکہ ملکہ پکھراج چار فروری دو ہزار چار کو لاکھوں مداحوں کو چھوڑ کرخالق حقیقی سے جا ملیں۔

No comments:

Post a Comment