Sunday, December 13, 2015

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پارہ چنار عید گاہ بازار میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارہ چنار کی عید گاہ بازار میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اس دھماکے کے نتیجے میں 10افراد سے زیادہ جاں بحق ہوگئے اور 30سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم ایک صفحے پر ہے 

https://ppppunjab.wordpress.com/

No comments:

Post a Comment