M WAQAR..... "A man's ethical behavior should be based effectually on sympathy, education, and social ties; no religious basis is necessary.Man would indeed be in a poor way if he had to be restrained by fear of punishment and hope of reward after death." --Albert Einstein !!! NEWS,ARTICLES,EDITORIALS,MUSIC... Ze chi pe mayeen yum da agha pukhtunistan de.....(Liberal,Progressive,Secular World.)''Secularism is not against religion; it is the message of humanity.'' تل ده وی پثتونستآن
Saturday, November 7, 2015
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مراحل میں بھی ہم کامیاب ہونگے، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لیاری پیپلزپارٹی کا گڑھ اور قلعہ تھا اور رہے گا، پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں ہر حلقے سے انتخاب لڑے گی۔
کراچی بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت لیاری اور ضلع ملیر کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صفہ بھٹو، فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ،سینیٹر شیری رحمان، سینئر صوبائی وزیر
نثار احمد کھوڑو، اراکین پارلیمنٹ، پارٹی کے ضلعی عہدیداران اور معززین بھی موجود تھے، بلاول نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جس نے پیپلزپارٹی کو پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی کوشش کی اس کو رسوائی اورذلت ہی نصیب ہوئی جبکہ
پیپلزپارٹی پہلے سے مزید مضبوط اور مستحکم ہوئی، اس موقع پر کراچی دویژن کے تین اضلاع سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کراچی شہر میں جاری ترقیاتی کاموں اور آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
بلاول کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی غریبوں، مزدوروں کی پارٹی ہے، آج سے نہیں بلکہ پارٹی کے وجود کے دن سےہی وڈیروں،جاگیرداروں کو پیپلزپارٹی کا وجود کھٹکتا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جس نے پیپلزپارٹی سے وفا نہیں کی وہ رسوا ہوا ہے
No comments:
Post a Comment