Sunday, October 18, 2015

بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےسانحہ کاساز کے شہداء کی 8ویں برسی پراپنے ایک بیان میں کہا کہ18اکتوبر2007ء کو آج کے دن پاکستان کے عوام اور جیالوں نے اپنے خون سے ایک تاریخرقم کی،سازشوںکےباوجودشہیدذوالفقار علی بھٹواو ر شہیدبینظیربھٹوکامشن جاری رہے گا‘ کراچی ایئرپورٹ پر دہشتگردوں کے گھیراؤ کے باوجود ملک سے لاکھوں لوگ اپنی قائد کے استقبال کے لیے پہنچ گئے تھے‘چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا سے لاکھوں لوگوں نے کراچی پہنچ کر دہشتگردوں اور ان کے اسپانسرز کو یہ واضح پیغام دے دیا تھا کہ عوام دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف متحدہ ہو کر مقابلہ کر رہے ہیں‘دہشت گردمیری والدہ اور پارٹی قیادت کو قتل کرکے ملک کو پتھرکے دور میں دھکیل کر اسلام سے پہلے والا کلچر تھونپنا چاہتے تھے لیکن کارساز میں جیالوں نے اپنی جانیں قربان کر کے اس سازش کو ناکام بنادیا۔

No comments:

Post a Comment