عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی لوڈ شیڈنگ میں پھر اضافہ عوام سراپا احتجاج
http://dunya.com.pk/
مختلف شہروں میں بجلی کی آ نکھ مچولی پھر سے شروع ہو گئی، فیصل آباد میں غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے ہوگیا سہراب گوٹھ کراچی میں بجلی کی کئی کئی گھنٹے بندش کیخلاف مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ، پشاور میں چارسدہ روڈ بلاک کر دی
لاہور، اسلام آباد، کراچی(سٹاف رپورٹر،اے پی اے ، آئی این پی )عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی ملک بھر میں بجلی کی آنکھ مچولی پھر سے شروع ہو گئی ہے جس کے باعث عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے ۔ فیصل آباد اور گرد ونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 18گھنٹے ہوگیا ہے ۔کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے مکینوں نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ ہر گھنٹے بعد اڑھائی گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی غائب رہی اورشہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سپرہائی وے کو بلاک کردیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔نارتھ کراچی، یو پی سوسائٹی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلشن معمار ملیر اور عباسی ہسپتال کے گردونواح میں بھی طویل لوڈ شیڈنگ جاری رہی ۔ بجلی کی بندش کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے اور علاقہ مکین بجلی اور پانی کی بندش کے دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں۔پشاور میں شیرو جھنگی چارسدہ روڈ کے رہائشیوں نے بھی بجلی کی طویل اور غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کر کے چارسدہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا جس سے ٹریفک کانظام شدید درہم برہم ہوا ۔
http://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2013-08-13/193376#.Ugn3xZL2aSo
No comments:
Post a Comment