M WAQAR..... "A man's ethical behavior should be based effectually on sympathy, education, and social ties; no religious basis is necessary.Man would indeed be in a poor way if he had to be restrained by fear of punishment and hope of reward after death." --Albert Einstein !!! NEWS,ARTICLES,EDITORIALS,MUSIC... Ze chi pe mayeen yum da agha pukhtunistan de.....(Liberal,Progressive,Secular World.)''Secularism is not against religion; it is the message of humanity.'' تل ده وی پثتونستآن
Wednesday, April 27, 2022
تاریخ کے سب سے کم عمر وزیر خارجہ کو مبارک ہو، آصفہ بھٹو
سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے اپنے بھائی اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد دی ہے۔
آصفہ بھٹو نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب کی تصویر شیئر کی جس میں وہ وفاقی وزیر کا حلف اُٹھا رہے ہیں۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے کم عمر وزیر خارجہ کو مبارک ہو۔
اپنے ٹوئٹ میں آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ کام مشکل ہے اور پچھلی حکومت نے ہماری بین الاقوامی حیثیت کو ٹھیس پہنچائی ہے لیکن مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ ہمارے ملک، پارٹی اور خاندان کا سر فخر سے بلند کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
ایوانِ صدر اسلام آباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا۔
صدر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر بلاول بھٹو سے حلف برداری کے بعد مصافحہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب میں صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین آصف علی زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری موجود تھے۔
بلاول کا بطور وفاقی وزیر حلف، نواسے کو نانا والا عہدہ مل گیا
چیئرمین پیپلز پارٹی پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے محض 33 برس کی عمر میں پاکستان کے 37 ویں وزیرخارجہ کا حلف اُٹھا لیا اور ملک کے سب سے کم عمر ترین وزیر خارجہ ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو بھی اس عہدے پر تین مرتبہ براجمان رہ چکے ہیں اور کئی کارہائے نمایاں انجام دے چکے ہیں۔
اب جب نئی حکومت میں بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ’دوسرے بھٹو‘ کی بطور وزیرخارجہ بننے کی تاریخ رقم کردی۔
کہا جاتا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو سے بہتر وزیر خارجہ ، پاکستان کی تاریخ میں کبھی کوئی دوسرا نہیں رہا اور ان کے کارہائے نمایاں تاریخ کا ایک سنہری باب ہیں۔
ذوالفقار علی بھٹو 24 جنوری 1963ء کو رسمی طور پر ایوب حکومت میں اس عہدہ پر فائز ہوئے لیکن یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ اس سے قبل ہی وہ کئی بڑے بڑے خارجی امور سر انجام دے چکے تھے اور پھر بھٹو جیسا دور اندیش رہنما ایوب حکومت کی خارجہ پالیسی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اختیار کرگیا۔
بھٹو ، ایوب حکومت میں صرف ساڑھے تین سال تک یعنی 66-1963 میں باقاعدہ وزیرخارجہ رہے، جنرل ایوب کے بعد 7 دسمبر 1971ء کو جنرل یحییٰ خان کو بھی بھٹو کی ضرورت پڑی تھی، ان نازک حالات میں جب بھارتی فوج ڈھاکہ کے دروازے پر کھڑی تھی۔
ذوالفقار علی بھٹو کی اصل صلاحیتیں اس وقت سامنے آئیں جب دسمبر 1971ء میں وہ صدر بنے، بھٹو پانچ سال سے زائد عرصہ تک ایک مکمل خودمختار وزیرخارجہ تھے جو سربراہ مملکت بھی تھے۔
بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
ایوانِ صدر اسلام آباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا۔
صدر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر بلاول بھٹو سے حلف برداری کے بعد مصافحہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب میں صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین آصف علی زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری موجود تھے۔
تقریب حلف برداری میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، نوید قمر، شیری رحمٰن، خورشید شاہ، وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر اور سلیم مانڈوی نے بھی شرکت کی۔
بلاول بھٹو کی حلف برداری کی تقریب میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہن محترمہ صنم بھٹو نے بھی خصوصی شرکت کی۔