پاکستان میں تمام مافیاز کا سرغنہ ایک ہی ہے، وہ عمران خان نیازی ہے، کرپشن جس کی گھٹی میں شامل ہے۔

کراچی (2 مارچ 2022) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام مافیاز کا سرغنہ ایک ہی ہے، وہ عمران خان نیازی ہے، کرپشن جس کی گھٹی میں شامل ہے۔ حلیم عادل شیخ کی پی پی پی کے خلاف ہرزہ سرائی کا دو ٹوک جواب دیتے ہوئے آغا رفیع اللہ نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان سندیافتہ کرپٹ انجنیئر کا کرپٹ بیٹا ہے، جبکہ علیمہ خان کی سلائی مشینوں کا کاروبار 21 ویں صدی کی عجب کرپشن کی غضب کہانی ہے۔ آغا رفیع اللہ نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال دکھاوے کے دانت کے مترادف ہے، جو باطن میں کرپشن کی شیطانی آنت ہے۔

 انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں ایک بھی ایسا مریض نہیں ہے، شوکت خانم اسپتال میں جس کا مفت علاج ہوا ہو۔ ایم این اے آغا رفیع اللہ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت مصنوعی بحرانوں کی اتوار بازار ہے، جہاں آٹا، چینی، پیٹرول، ڈالر، ادویات سکیٹرز کی مافایاز کا بول بالا ہے۔ انہوں نے کہا پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت عوامی مارچ کی شکل میں عمران خان اینڈ کمپنی کا سیاسی موت اس کے سر پر کھڑا ہے، اب کوئی جھوٹ یا ڈرامہ اسے بچا نہیں سکتا۔ آغا رفیع اللہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ پونے چار سالوں میں ملک کو کنگال کرنے والے عمرانی چوہے، ایک بار پھر عوام کو دوکھا دینے کی غلطفہمی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا حافظہ کمزور نہیں ہے۔ عوام دیکھ رہے ہیں کہ عمران نیازی کے تمام وعدے جھوٹے اور دوکھا نکلے ہیں۔

https://www.google.com/search?q=Bilawal+bhutto+march+2%2C2022&hl=en&tbm=isch&sxsrf=APq-WBu7onRxTQuPxTpV2XDkfMrwFM9gBA%3A1646251995022&source=hp&biw=1366&bih=649&ei=2s8fYt6EPOaMwbkP1oqSiAo&iflsig=AHkkrS4AAAAAYh_d69_i8hOqIlpYrEMxnuKXmuZi8NlL&ved=0ahUKEwje2fzKnqj2AhVmRjABHVaFBKEQ4dUDCAY&uact=5&oq=Bilawal+bhutto+march+2%2C2022&gs_lcp=CgNpbWcQAzoICAAQgAQQsQM6BQgAEIAEOgsIABCABBCxAxCDAToGCAAQBRAeOgYIABAIEB46BAgAEBhQ9gVYllFg6ldoAXAAeACAAViIAd0QkgECMjeYAQCgAQGqAQtnd3Mtd2l6LWltZ7ABAA&sclient=img#imgrc=FYNYGwoQauosYM

 

#LongMarch27thFeb #LongMarch27thFeb #LongMarch27thFebruary - عمران خان مسلسل کہتا رہا کہ اگر پٹرول اور بجلی مہنگی ہوتی ہے تو وزیراعظم چور ہے مگر وقت نے ثابت کیا کہ عمران خان خود بہت بڑا چور ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

 چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان مسلسل کہتا رہا کہ اگر پٹرول اور بجلی مہنگی ہوتی ہے تو وزیراعظم چور ہے مگر وقت نے ثابت کیا کہ عمران خان خود بہت برا چور ہے۔ جھوٹا،


ناجائز، نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عوامی جنگ شروع ہو چکی ہے۔ ہمارے جیالوں کی ہمت دیکھیں، جیالے عوام کی سیاست اور عوام کی خدمت کے لئے اقتدار میں آتے ہیں۔ انہوں نے ظالموں کا مقابلہ کیا ہے اور فتح مند ہوئے ہیں۔ آج ہمارے ملک پر ایک سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی وزیراعظم مسلط کیا گیا تو مزاحمت کے لئے جیالوں کا کردار صف اول رہا ہے۔ میں نے انہیں سلیکٹڈ کہا تو دنیا میں ان کی پہچان سلیکٹڈ بن گئی۔

 بدھ کی رات رحیم یارخان میں بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اب تو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھی عمران خان کو تاریخ کا بہت بڑا چور کہا ہے۔ عمران خان چینی، آٹا، کھاد، پٹرول اور گیس چور ہے۔ سب سے بڑھ کر ووٹ چور ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بولتا رہا ہے کہ مہنگائی عالمی مسئلہ ہے اور وہ کچھ نہیں کر سکتا۔ تین بجٹ میں انہوں نے مہنگا بنا دیا مگر تین روز میں جیالوں کی جدوجہد سے پٹرول میں 10روپے کمی کی۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ نیا پاکستان نہیں مہنگا پاکستان ہے۔ پاکستان کے عوام عمران خان کو پہچان چکے ہیں۔ اب ان کا جھوٹ نہیں چلے گا صرف تیر چلے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ سے وعدہ کیا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر دیں گے۔ رحیم یار خان کے کتنے لوگوں کو روزگار ملا اور کتنے لوگوں کو گھر ملا تو جلسے میں موجود لوگوں نے پرجوش انداز میں جواب دیا کچھ نہیں ملا، عمران جھوٹا ہے، عمران جھوٹا ہے۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ 10روز میں جنوبی پنجاب بنا کر دے گا۔ صوبہ محاذ بنانے والوں نے وزارات کا سودا کیا ہے۔ یہ کبھی ایک شہر تو کبھی دوسرے شہر میں سیکریٹریٹ کا اعلان کرتے ہیں لیکن ہمیں صوبہ چاہیے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جو پارٹی صوبے کو خیبرپختونخوا کا نام دے سکتی ہے صوبہ گلگت بلتستان بنا سکتی ہے تو وہ صوبہ وسیب بھی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنے بزرگوں سے پوچھیں کہ قائد عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا دور کیسا تھا۔ قائدعوام نے عوام کو پاسپورٹ کا حق دے کر پوری دنیا میں پاکستانیوں کے روزگار کا بندوبست کیا۔ شہید بی بی کے لئے نعرہ تھا کہ بینظیر آئے گی، روزگار لائے گی۔ صدر زرداری کے دور میں عوام کو جتنا روزگار دیا گیا کسی دور میں نہیں دیا گیا۔ اگر مزدوروں، کسانوں ، طلباءاور خواتین کو حق دیا تو پیپلزپارٹی نے دیا۔ شہید محترمہ کے دور میں کسان خوشحال تھے۔ ان کے وقت میں آلو کے کاشتکار پریشان ہوئے تو حکومت نے سارے آلو خرید لئے۔ بی بی شہید نے کہا تھا کہ میں اپنے کسانوں کو بھوکا نہیں دیکھ سکتی۔ جب ٹڈی دل کا حملہ ہوا تو ایران سے جہاز منگوائے۔ اس حکومت نے کسان کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔

 کھاد اور یوریا بلیک مارکیٹ سے خریدا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زرعی معیشت میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ میرا وعدہ ہے، پی پی پی کا ساتھ دو ہم کٹھ پتلی کو گھر بھیجیں گے اور کسانوں کو خوشحال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کٹھ پتلی سے امید تھی کہ سلیکٹڈ انہیں روزگار دے گا مگرکسی کو روزگار نہیں دیا گیا۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسٹیل ملز بند ہے اور ہزاروں خاندان کو بیروزگار کر دیا گیا ہے۔ 16ہزار ملازمین کو پیپلزپارٹی نے کیس لڑ کر بحال کرایا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ یونین سازی طلباءکا حق ہے، سندھ نے طلباءیونین بحال کر دی ہے ہم پنجاب میں بھی یونین بحال کریں گے اور عوام کو معیشت میں حق دلوائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پارٹی کے بنیادی اصولوں پر سیاست کر رہے ہیں۔ میں دعوت دیتا ہوں کہ پنجاب کے عوام عوامی مارچ کا حصہ بنیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ ہم کسی کو زباں بندی کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہ کٹھ پتلی پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرتی ہے مگر اس نے صرف عوام پر بوجھ ڈالا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت اور آئینی حقوق دئیے اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، میزائل ٹیکنالوجی دی۔ پیپلزپارٹی نے ان کی طرح امیروں کو نہیں غریبوں کو اہمیت دی ہے۔ غریب خواتین کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی کی کونسی کامیابی ہے؟ کیا پنجاب نے کوئی ترقی کی ہے؟ پنجاب کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ سندھ دل، جگر، گردے، کینسر، بون نیرو ٹرانسپلانٹ مفت ہوتے ہیں۔ ہم نہیں پوچھتے کہ کون کس صوبے سے آیا ہے۔ سندھ میں سب سے زیادہ اور کم خرچے پر درخت لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام احساس کارڈ رکھ دیا ہے مگر خواتین کو علم ہے کہ انہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملتے ہیں۔ 

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ صدر زرداری نے ایران پاکستان پائپ لائن اور چین کی مدد سے راہداری بنائی۔ امریکہ نے کیری لوگر بل کے ذریعے اربوں ڈالر دئیے۔ جب یہ کٹھ پتلی کہیں جاتا ہے تو سب کو پتہ ہے کہ ان کی کوئی عزت نہیں ہے۔ یہ سلیکٹڈ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ ایک بار پھر پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں۔ شہید بھٹو اور شہید بی بی کے نامکمل وعدے پورے کریں گے۔ سب سے پہلے اس کٹھ پتلی کو بھگائیں گے۔ ہم غیرجمہوری ہتھیار اور اسی غیرضروری کو گھر بھیجنے کے لئے جمہوری انداز میں عدم اعتماد لائیں گے اور اس کٹھ پتلی کو بھگائیں گے۔ اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی جب رحیم یارخان پہنچے تو ہزاروں کی تعداد میں عوام نے ان کا تاریخی استقبال کیا۔ کل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوام مارچ بہاولپور جائے گا۔

https://www.ppp.org.pk/pr/26428/

#LongMarch27thFeb #LongMarch27thFeb #LongMarch27thFebruary - We want south Punjab province, not secretariat – Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari

Chairman Pakistan Peoples Party, Bilawal Bhutto Zardari said that this puppet, selected, liar and illegitimate Imran Khan had promised to create South Punjab province in 100 days but four years have passed and he makes secretariat in one city and the other but no South Punjab province.

 The south Punjab province Mahaz was to become ministers. We need South Punjab province, not the secretariat. Only PPP which gave identity to the people of Khyber Pakhtunkhwa and Gilgit Baltistan can make the South Punjab province. Bilawal Bhutto Zardari said this while addressing a charged crowd on the completion of the fourth day of the Awami march in Rahimyar Khan. He said that Imran Khan used to say that when the prices of petrol and electricity increased then the prime minister is a thief. Now the prices of petrol and electricity are at their highest in the country thus Imran Khan is the biggest thief and that has been validated by Transparency International. He saluted the Jiyalas who started their march from the Quaid-e-Azam Mausoleum and today they are in Rahimyar Khan on the completion of the fourth day. 

Imran Khan was unnerved by this march and announced to reduce the petrol and electricity prices on the pressure of this march. But it was a gimmick because he had already increased the prices just a few days ago. Now the liar Imran Khan will not succeed in his gimmickries. Imran is the biggest thief who has stolen sugar, flour, fertilizer, urea, petrol, gas etc. And most of all is a vote thief. He is the biggest thief in the history of Pakistan.

Bilawal Bhutto Zardari said that Imran had promised 1 crore employment and 50 lac houses but he did not provide a single job or house. Quaid-e-Awam had introduced 5 marla schemes and Shaheed Benazir Bhutto had introduced 7 marla schemes and people became the owner of their own houses. Quaid-e-Awam provided jobs not only within the country but abroad as well. The slogan for Shaheed Benazir was “Benazir Aaye Gi, Rozgar Laye Gi”. Most jobs in the history of Pakistan were provided by President Zardari. The PPP has always worked for the people of Pakistan. This puppet unemployed 10 thousand Pakistan Steel Mills employees. 

He also made other16000 employees jobless but the PPP fought their case in court and restored them on their jobs. The Sindh government restored the students’ union and the PPP will restore students’ unions and other unions all over Pakistan when it comes to power. Chairman PPP said that this puppet government is anti-grower and anti-laborer. Pakistan claims to be an agricultural country and calls agriculture as the backbone of its economy but our grower is troubled in this government. Quaid-e-Awam made growers the owners of their land. 

Shaheed Benazir Bhutto wanted growers of the country prosperous so when in the 1990s the growers not getting the return of their potato crop, the then PM Benazir Bhutto ordered the government to buy the entire crop of potato just to keep the grower prosperous and not hungry. Our grower is facing a lot of trouble in this government. He is compelled to buy fertilizer and urea from black market. We will have to invest in our agriculture sector. 

Bilawal Bhutto Zardari said that the PPP does politics on the principles of the party. Islam is our religion, democracy is our politics, musawaat is our economy and all powers to the people. This puppet wants to compete with the PPP. The PPP gave democracy to the country, constitution, rights to people, rights to women and minority, made this country a nuclear power, gave missile technology, gave BISP which this puppet call Ehsas program, free treatment to the patients of heart, liver, kidney, cancer, bone marrow transplant. President Zardari when went to China brought CPEC, when went to Iran brought the gas pipeline, when went to the United States brought billions of dollars through Kerry Lugar bill. What this puppet has to show for, nothing. When this puppet goes anywhere the countries do not respect him because they know that he is not elected but selected.
Chairman Bilawal asked the people of Punjab to support the PPP once again like before so that the incomplete mission of Shaheed Benazir Bhutto could be fulfilled. The PPP will send this puppet undemocratic selected home through democratic means. We will bring no-confidence against this puppet Imran.
https://www.ppp.org.pk/pr/26430/