M WAQAR..... "A man's ethical behavior should be based effectually on sympathy, education, and social ties; no religious basis is necessary.Man would indeed be in a poor way if he had to be restrained by fear of punishment and hope of reward after death." --Albert Einstein !!! NEWS,ARTICLES,EDITORIALS,MUSIC... Ze chi pe mayeen yum da agha pukhtunistan de.....(Liberal,Progressive,Secular World.)''Secularism is not against religion; it is the message of humanity.'' تل ده وی پثتونستآن
Friday, December 31, 2021
#Pakistan - Govt raises petrol, high speed diesel prices by Rs4
https://www.dawn.com/news/1666849/govt-raises-petrol-high-speed-diesel-prices-by-rs4
Pakistan and Taliban forces clash at Durand Line again over border fencing issue
https://www.wionews.com/south-asia/pakistan-and-taliban-forces-clash-at-durand-line-again-over-border-fencing-issue-441432
دعا ہے کہ 2022ءعوام کے لئے خوشیوں اور خوشحالی کا سال ہو۔ صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری
سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے نئے سال کی آمد پر عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ 2022ءعوام کے لئے خوشیوں اور خوشحالی کا سال ہو۔
میڈیا آفس اسلام آباد سے جاری ہونے والے یک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ عوام کو بھوک اور معاشی بدحالی سے نجات دلوا کر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خواب کی تعبیر کریں گے۔ جہالت، بیروزگاری، عدم برداشت اور شدت پسندی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کو مشکلات سے نجات دلوائے گی۔ خود مختار پاکستان، بااختیار پارلیمنٹ اور خوشحال عوام ہماری منزل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی دہشت سے پاک معاشرہ شہریوں کا بنیادی حق ہے۔
نیا سال ایک نئے عزم کا موقع فراہم کرتا ہے اور ہمیں بہتر قوم کے طور پر ابھرنے کے عزم کو دہرانا ہوگا, چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم
کو نئے سال کے موقع پر اپنے مبارک باد کے پیغام میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ یہ سال عوام کی زندگیوں میں خوشیاں لائے،
میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیا سال ایک نئے عزم کا موقع فراہم کرتا ہے اور ہمیں بہتر قوم کے طور پر ابھرنے کے عزم کو دہرانا ہوگا جبکہ ملک کے شان دار مستقبل کے لئے ضروری ہے کہ قوم متحد ہوکر جمہوری پاکستان کی بنیادوں کو مزید مضبوط کرے،
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر عوام کو یاد دلایا کہ کرونا وائرس اور معاشی بحران کے سبب قوم کو 2021 میں شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 2022 میں داخل ہوتے وقت عوام پر اربوں روپے کے نئے ٹیکس نافذ کردئیے، انہوں نے کہا کہ سال بدل گیا ہے تاہم قوم کو اپنی تقدیر بدلنے کے لئے نااہل اور سلیکٹڈ حکمران سے پیچھا چھڑانا ہوگا۔
https://www.ppp.org.pk/pr/25987/