بلاول بھٹو زرداری نے منی بجٹ مسترد کردیا


 چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے منی بجٹ کو

مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مزید ایک ارب ڈالر لینے کے لیے عمران خان نے منی بجٹ پیش کرکے عام آدمی کو دیوار سے لگادیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان مین کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف حکومت کے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مزید ایک ارب ڈالر لینے کے لیے عمران خان نے منی بجٹ پیش کرکے عام آدمی کو دیوار سے لگادیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے عمران خان کی آئی ایم ایف ڈیل ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادے گی۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف سے غلط ڈیل کی بھاری قیمت پاکستان کے عوام ادا کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بیکری اشیاء سے نومولود بچوں کے دودھ تک پر عمران خان نے ٹیکس بڑھا کر سفاکیت کی انتہا کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈبے کا دودھ اور ماچس بھی مہنگی کرکے عوام دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ موبائل فون کالز کے پیسے بڑھا دیے، کتابوں تک پر ٹیکس عائد کردیا گیا ملک میں اندھیر نگری کا راج نہیں چلے گا۔

آئی ایم ایف سے مزید ایک ارب ڈالر لینے کے لئے عمران خان نے منی بجٹ پیش کرکے عام آدمی کو دیوار سے لگادیا، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری

  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی ایم ایف حکومت


کے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مزید ایک ارب ڈالر لینے کے لئے عمران خان نے منی بجٹ پیش کرکے عام آدمی کو دیوار سے لگادیا، میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں پی پی پی چیئرمین نے یاد دلایا کہ وہ پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ عمران خان کی آئی ایم ایف ڈیل ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادے گی،

 ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف سے غلط ڈیل کی بھاری قیمت پاکستان کے عوام ادا کررہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیکری کی اشیاء سے نومولود بچوں کے دودھ تک پر ٹیکس بڑھانے کے عمل کو عمران خان کی جانب سے سفاکیت کی انتہاقراردیا اور اسی طرح ڈبے کے دودھ، ماچس، موبائل فون کالز اور کتابوں تک پر ٹیکس عائد کرنے کو عمران خان کی عوام دشمنی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں اندھیر نگری کا راج 

نہیں چلے گا۔

https://www.ppp.org.pk/pr/25977/